پشاور( کرائم رپورٹر) سی سی پی او پشاور عباس احسن نے کہاہے کہ اقلیتوں کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے ۔سی سی پی او پشاور عباس احس نے گزشتہ روز پشاور میں کرسمس کے موقع پر چرچز کی سیکورٹی کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے سینٹ جونز کیتھڈرل چرچ میں کرسچن کمیونٹی کے ساتھ کیک کاٹا انہوں نے بشپ آف پشاور ہیمفری سرفراز پیٹر کو مبارکباد دی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مسیحی برادر ی میں ہلمٹ تقسیم کئے انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کی خوشی میں برابر کے شریک ہیں واضح رہے کہ کرسمس کے موقع پر پشاور میں سیکورٹی کے لئے ڈیڑھ ہزار اور ٹریفک کی روانی کے لئے ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے ۔