• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت کیا۔

ایک بیان میں میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ شعیب اختر اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

نون لیگ کے صدر شہباز شریف کا شعیب اختر کی والدہ کے لیے دعا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر والدہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میری والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے وفات پاگئی ہیں، انا للہ وانا الیہ راجعون‘۔

خیال رہے کہ شعیب اختر کی والدہ کو طبیعت خرابی پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کا انتقال ہوا۔

تازہ ترین
تازہ ترین