• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے 4 مسافروں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

سول ایویشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ذرائع  کا کہنا ہے کہ کراچی ایئر پورٹ پہنچنے پر مسافروں کے ریپڈاینٹی جن ٹیسٹ کیے گئے، ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ مثبت آنے پر چاروں مسافروں کو قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ 2 مسافر برطانیہ اور 2 مسافر سعودی عرب سے پہنچے ہیں، متاثرہ 3 مسافروں کو کورنگی قرنطینہ سینٹر اور ایک مقامی ہوٹل منتقل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 358 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 2 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 446 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 68 فیصد پر آ گئی۔

تازہ ترین