• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: محکمہ انسداد دہشتگردی کی کارروائی، 8 دہشتگرد ہلاک

Multan Counter Terrorism Deptt Operation 8 Terrorists Killed
محکمہ انسداد دہشت گردی کی ملتان میں کارروائی کے دوران القاعدہ کےاہم کمانڈروں سمیت آٹھ دہشت گردمارے گئے۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ، اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ دہشت گرد ملتان میں یونیورسٹی کو نشانہ بناناچاہتےتھے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کےاہلکاروں نےکامیاب آپریشن کرتے ہوئے ملتان کو دہشت گرد کارروائی سے بچالیا۔ القاعدہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر دریائے چناب کے قریب گاؤں نواب پور میں کارروائی کی گئی۔

کارروائی کے دوران دہشت گردوں اور اہلکاروں کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کےنتیجے میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک ہونے والوں میں سے 3کی شناخت طیب عرف عبدالمتین، منیب رزاق عرف عبدالرحمن اور ذیشان عرف ابودجانہ کے ناموں سے ہوئی۔ کارروائی کے دوران یاسر پنجابی اور منیب جاوید سمیت 5سے6 دہشت گرد فرار ہوگئے۔

ذرائع کاکہناہے کہ مینب اور ذیشان سرگودھا میں بریگیڈئرفضل قادری کے قتل میں ملوث ہیں، جبکہ طیب عرف حافظ عبدالمتین راولپنڈی پریڈی لین دھماکے کا ماسٹر مائنڈ اور کالعدم القاعدہ کا سرگرم رکن تھا، جو تنظیم کے فنانس اور لاجسٹک معاملات دیکھتا تھا۔

دہشت گردوں سے ایک خودکش جیکٹ،2 کلاشنکوف،2 پستول،3 دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین