• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز اشرف و دیگر پی پی رہنماؤں کو سکھر لانے والی پرواز ایئرپورٹ پر نہ اترسکی



سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں کو سکھر لانے والی پرواز واپس کراچی چلی گئی۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی سے سکھر آنے والی پرواز موسم کی خرابی کے باعث ایئرپورٹ پر نہ اتر سکی۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق موسم کی خرابی کے پیشِ نظر پرواز کو واپس کراچی روانہ کردیا گیا۔

کراچی سے آنے والی اس پرواز میں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف سمیت پی پی کے دیگر رہنما سوار تھے۔

پی پی کے تمام سینئر رہنما 27 دسمبر کو لاڑکانہ میں سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی برسی میں شرکت کے لیے آرہے تھے۔

تاہم اُن کی پرواز سکھر سے اب واپس کراچی پہنچ گئی ہے۔

تازہ ترین