سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)سانحہ سیالکوٹ کے 85 ملزمان کی تفتیش مشکل کام تھا،ڈی پی او آفس سیالکوٹ کے ترجمان خرم شہزاد نے بتایا کہ 3 دسمبر کو تھانہ اگوکی کے علاقہ نول موڑ پر واقع سپورٹس گڈز فیکٹری میں ہونے والے افسوس ناک واقعے میں موبائل اور ویڈیو کی مدد سے گرفتار کئے جانے والے 85 ملزمان کے رول کی تصدیق تفتیش مشکل کام تھا ،ویڈیو کی مدد سے شناخت کئے جانے والے ملزمان کے ہاتھ میں کیا تھا انہوں نے کس طور سے ضرب لگائی اور پھر اس ضرب کو پوسٹ مارٹم میں ثابت کرنا مشکل تھا ۔ 67 ملزمان کا ریمانڈ 3 جبکہ 18 ملزمان کا ریمانڈ 28 جنوری تک کا ہے۔ذرائع کے مطابق فیکٹری مالک شہباز بھٹی سے بھی تفتیش کا عمل کیا گیا ہے تاکہ اسکی معلومات تاحال منظر عام پر نہیں آسکی۔