• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کالونی ملتان حقیقی مہاجرین کشمیر کا حق ہے، شوکت علی شاہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) آزاد کشمیر کے سابق وزیرسیدشوکت علی شاہ نے کہا ہے کہ کشمیر کالونی ملتان کشمیر ی مہاجرین کے لئے ہے اور ان کا حق کوئی نہیں چھین سکتا ، جنگ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کالونی میں بعض عناصر کی جانب سے فرضی سٹیٹ سبجیکٹ ( باشندہ ریاست سرٹیفیکیٹ ) کی بنیاد پر الاٹمنٹس کرائیں ، جس سے حقیقی مہاجرین کی حق تلفی ہوئی ، اس لئے ایسے عناصر کی الاٹمنٹس متعلقہ اتھارٹیز نے تحقیق کے بعد منسوخ کرنے کے احکاما ت جاری کررکھے ہیں ،مگرموجودہ ایم ایل اے عاصم شریف بٹ جن کے سٹیٹ سبجیکٹ کوانہوں نے چیلنج کرکھا ہے ، اس حوالے سےواویلا کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق کشمیر ی مہاجر وہ ہیں ،جو 1947ء یا بعد میں ہجرت کرکے کشمیر کے بارڈ ر سے آئے ، اس موقع پر انہیں جو راشن کارڈ یا کوئی دیگر دستاویز دی گئی ،اس کی بنیاد پر پاکستان میں آکر انہیں جائیداد الاٹ ہوئی ،مگر ان کے پاس ایسا کوئی ثبوت نہیں ہے ، متعلقہ ڈپٹی کمشنر مالیات نے کئی بار اس حوالے سے استفسار کیا ،کشمیر کالونی کا ٹیم نے وزٹ بھی کیا اورمنادی بھی کرائی کہ مہاجر ہونے کو ثبوت فراہم کیا جائے ،مگر تاحال کو ئی ثبوت متعلقہ اتھارٹیز کو ان کی جانب سے فراہم نہیں کیا گیا ، اس لئے ان کی الاٹمنٹ کینسل ہونی چاہئے ، انہوں نے کہا کہ کشمیر کالونی میں صرف ایسے افراد کی الاٹمنٹ منسوخ ہوگی ، جو ثبوت فراہم نہیں کرسکیں گے ،حقیقی مہاجرین کے حق کو کوئی سلب نہیں کرسکتا ، انہوں نے کہا کہ وہ کئی بار اس سیٹ سے ایم ایل اے رہے اور انہوں نے مہاجرین کے حقوق کے لئے ہمیشہ جدوجہد کی اور اب بھی خدمت کا سفر جاری و ساری رہے گا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل ایم ایل اے عاصم شریف بٹ نے پریس کانفرنس بھی کی تھی ،ان کا کہنا ہےکہ سابق ایم ایل اے سید شوکت علی شاہ ،کشمیر کالونی سے مہاجرین کی الاٹمنٹ کینسل کرانا چاہتے ہیں ، جسے سید شوکت شاہ نے مستردکردیا ہے۔
تازہ ترین