• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیون پیٹرسن انگلش بلے بازوں کے حق میں بول پڑے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار کھلاڑی کیون پیٹرسن انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے بازوں کے حق میں بول پڑے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں سابق انگلش کھلاڑی نے کہا ہےکہ آسٹریلیا میں کھیلی جارہی ایشیز سیریز میں مایوس کن کارکردگی پر انگلینڈ کے بلے بازوں کوچشدید تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔

کیون پیٹرسن نے انگلش کرکٹ بورڈ کے نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس میں انگلش بلے بازوں کی کوئی غلطی نہیں ہے بلکہ پورا نظام ہی خراب ہوگیاہے۔

سابق انگلش کھلاڑی نے یہ بھی کہا کہ اگر نظام اچھا ہو تو کھلاڑی بھی اچھے ہو جاتے ہیں۔

خیال رہے کہ حالیہ ایشیز سیریز میں انگلش کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بہت ہی مایوس کن رہی ہے، گزشتہ روز شروع ہونے والے ایشیز سریز کے تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 185 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی دونوں میچز میں انگلش ٹیم کو ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے مہمان ٹیم انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی تھی جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 275 رنز سے جیتا تھا۔

تازہ ترین