• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان نے سانپ ڈسنے کی کہانی خود بیان کردی

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے گزشتہ روز سانپ کے ڈسنے کی کہانی خود ہی بیان کردی۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان نے واقعے سے متعلق بتایا کہ سانپ جب میرے فارم ہاؤس میں گھسا تو میں اسے دیکھ چکا تھا، میں نے ایک چھڑی کی مدد سے اسے باہر نکالنے کی کوشش کی۔

اداکار نے بتایا کہ سانپ کو بھگانے کی کوشش کے دوران وہ میرے ہاتھ پر چڑھ گیا اور اس نے 3 مرتبہ مجھے ڈسا، وہ ایک طرح کا زہریلا سانپ تھا، مجھے 6 گھنٹے اسپتال میں رکھا گیا، اب میں پہلے سے کافی بہتر ہوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سلمان خان کو ان کے پنویل کے فارم ہاؤس میں سانپ نے کاٹ لیا تھا جس کے بعد انہیں فوراً ممبئی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا، خوش قسمتی سے سلمان خان کو کاٹنے والا سانپ زہریلا نہیں تھا۔

علاج کے بعد سلمان خان کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے اور اس وقت بالی ووڈ اسٹار گھر میں آرام کررہے ہیں۔

تازہ ترین