سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 524 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ عالمی وباء میں مبتلا ایک مریض انتقال کرگیا۔
ریاض سے سعودی وزارت صحت کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 53 ہزار 319 ہوگئی ہے۔
سعودی وزارت صحت نے مزید بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک مریض انتقال کر گیا جس کے بعد سعودی عرب میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 8 ہزار 872 ہوگئی ہے۔
سعودی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 142 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح ملک میں کورونا سےصحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 41 ہزار 10ہوگئی ہے۔