• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آئی خان، مدرسے میں فائرنگ سے استانی قتل، دوسری زخمی

ڈی آئی خان، مدرسے میں فائرنگ سے استانی قتل، دوسری زخمی


ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مقیم شاہ کے مدرسے میں گھس کر ایک شخص نے فائرنگ کر کے استانی کو قتل اور دوسری کو شدید زخمی کردیا۔

رپورٹس کے مطابق واقعے کے دوران جوابی فائرنگ سے ملزم بھی ہلاک ہوگیا۔ ملزم کس کی گولی سے مارا گیا، اس سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔

تھانہ صدر کے ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے دو الگ الگ پستول کی گولیوں کے خول ملے ہیں، زیادہ امکان ہے کہ ملزم کی فائرنگ کے بعد وہاں موجود استانیوں میں سے کسی نے ملزم پر فائرنگ کی۔

ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ جاں بحق استانی اور ملزم کا لین دین کا تنازع تھا، دونوں ایک دوسرے کے خلاف ایف آئی آر درج کروا چکے ہیں۔

تازہ ترین