اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم کے ترجمان ومعاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ شریف برادران کا سب سے بڑا کاروبار کرپشن رہا ہے،وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے آپ کا یہ کاروبار ٹھپ رہے گا۔ معیشت کا تیہ پانچہ کرنے والے نااہل لیگی مگرمچھ کے آنسو بہانے میں مصروف ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہباز شریف کے بیان پر ردعمل میں کیا۔انہوں نے کہا کہ کاش شوباز شریف زرمبادلہ کی خرابی کا سوال کبھی مفرور اسحاق ڈار سے بھی کرتے، نااہل ڈار نے زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب ڈالرز سے کم کرکے 7 ارب ڈالرز چھوڑے تھے، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پچھلے 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں، شہبازشریف مان رہے ہیں کہ 7 ارب سے 25 ارب ڈالر تک پہنچانا حکومت کا کمال ہے۔