اسلام آباد (نمائندہ جنگ) صدر عارف علوی نے سیالکوٹ سانحہ کے ہیرو عدنان ملک کو تمغہ شجاعت عطا دینے کی منظوری دیدی ،صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل(2)259 کے تحت سول ایوارڈ عطا کرنے کی منظوری دی عدنان ملک نے پریانتھا کمارا کو سیالکوٹ میں ہجوم سے بچانے کیلئے کوشش کی تھی عدنان ملک کو تمغہ شجاعت کا ایوارڈ 23 مارچ 2022 ء کو عطا کیا جائیگا۔