لاہور( این این آئی)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کا اپنا ملک ہے وہ وطن ضرور واپس آئیں گئے،نواز شریف کا لندن میں علاج جاری ہے، جب انکے ڈاکٹرز اجازت دیں گئے وہ ضرور واپس آئینگے،عمران نیازی خوف کا شکار ہو گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے لیگی رہنمائوں اور کارکنوںکے عزیز و اقارب کے انتقال پر اظہار تعزیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔حمزہ شہباز نے بینظیر بھٹو کی برسی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری سے بھی اظہار تعزیت کرتا ہوں ، محترمہ بینظیر بھٹو شہید بہادر خاتون اور جمہوریت کی علامت تھیں، ہمیں بے نظیر بھٹو جیسے عظیم کو یاد رکھنا چاہیے۔