• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز کے آنے سے ان کے اپنے خاندان کےکچھ لوگ پریشان ہیں، حسان خاور


پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ نواز شریف صاحب کے حوالے سے بہت شور ہے ان کے آنے سے حکومت پریشان نہیں ہے بلکہ ان کے خاندان کے کچھ لوگ ضرور پریشان ہیں، مسلم لیگ نون کو سمجھ آ جانی چاہیے کہ جیت صرف قانون کی ہوگی۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کی میڈیا سے گفتگو زرداری صاحب کی سیاست نے بھٹو صاحب کی وراثت ختم کر دی ہے، سندھ کے حالات اس وقت بہت پسماندہ ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کی دلہن کراچی کا سہاگ اجاڑ دیا گیا ہے، میری درخواست ہے کہ خدا کیلئے سندھ کے عوام کی حالت پر ترس کھائیں، میں نہیں سمجھتا کہ لاہور میں آپ کی کوئی سیاسی حیثیت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول صاحب لاہور آئیں، دہی بھلے کھائیں اور ڈیڑھ دو درجن لوگوں سے خطاب کریں اور واپس چلے جائیں کیوں کہ پنجاب میں پرفارمنس کی سیاست چلے گی، باتوں کی نہیں۔

حسان خاور نے کہا کہ ہم ڈیل کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، یہ تو جھولی پھیلا کر اللّٰہ سے دعا کرتے ہیں کہ ہماری صفوں میں لڑائی ہو۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے کی کاوش سے لاہور کے شہریوں کو سائیکلنگ کیلئے ایک اچھی جگہ فراہم کی ہے، شہر کی ہریالی اور شہریوں کی تفریح کا سامان فراہم کرنا بھی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

قومی خبریں سے مزید