• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر: 2 نو عمر لڑکیوں کی عصمت دری میں ملوث ملزم گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

مانچسٹر نارتھمپٹن شائر پولیس نے 2 نو عمر لڑکیوں کی عصمت دری کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

مانچسٹر نارتھمپٹن شائر میں نورفولک پولیس نے برطانوی ساحلِ سمندر پر 2 نوعمر لڑکیوں کی عصمت دری کرنے کے الزام میں 30 سالہ مشتبہ ملزم کو حراست میں لے لیا جبکہ اس کے ساتھی ملزم کی تلاش کے لیے جگہ جگہ چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سمندر کنارے واقع ایک پریمیئر ہوٹل (گریٹ یارموتھ نارفولک میں ساؤتھ بیچ پریڈ کے قریب) مبینہ طو ر پر 2 لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور ملزمان فرار ہو گئے تھے۔

پولیس نے دورانِ تفتیش 1 ملزم کو گرفتار کر لیا جسے کنگزلن پولیس کے تفتیشی مرکز منتقل کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

دوسرے ملزم کو 30 سے 40 کے درمیان کی عمر کا ایک سفید فام شخص بیان کیا گیا ہے جو تاحال مفرور ہے۔

چیف انسپکٹر نک پالنگ جو گریٹ یا کے ضلعی کمانڈر ہیں، انہوں نے واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ خاندان کتنی تکلیف اور صدمے سے گزر رہے ہیں اس کا بخوبی اندازہ ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ماہر تفتیشی افسران کو ان دونو ں لڑکیوں کو انصاف دلانے کے لیے تحقیقات کی ذمے داری سونپی گئی ہے، متاثرین کو ہر صورت انصاف دلایا جائے گا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید