• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ ملیحہ لودھی ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ملیحہ لودھی ٹوئٹر

مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹو کی گزشتہ روز 14 ویں برسی منائی گئی، لیکن اب تک سوشل میڈیا پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے آج بینظیر بھٹو کی ایک نایاب تصویر شیئر کی جو اُن کے پاس  محفوظ تھی۔

ملیحہ لودھی کو بھی بینظیر کے ساتھ دیگر لوگوں کے ہمراہ بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

ملیحہ لودھی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’بینظیر بھٹو کو آج ہم بہت یاد کرتے ہیں، یہ گروپ فوٹو اُن کے 1995 میں امریکا کے سرکاری دورے کے دوران لیا گیا تھا۔‘

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی 14 ویں برسی روایتی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی،جلسے کے آغاز سے قبل مشاعرہ ہوا جس میں بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

برسی کے موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے بے نظیر بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے، برسی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

تازہ ترین