• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری، ناران، کاغان، شوگران میں برفباری، سیاحوں نے ڈیرے جمالیے



مری، ناران، کاغان اور شوگران میں برفباری کے بعد سیاحوں نے ان علاقوں میں ڈیرے جمالیے جہاں کے مناظر اور بھی حسین ہوگئے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا۔ 

آزاد کشمیر کے مختلف حصوں میں بارش اور برف باری ہوئی جبکہ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں بارش اور برف باری سے سردی بڑھ گئی۔

لاہور میں سردی میں ہلکی ہلکی دھوپ، بچوں نے صبح پارکوں میں موسم کا لطف اٹھایا۔

ادھر کراچی میں گزشتہ روز کی بارش کے بعد سردی بڑھ گئی جہاں درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں مزید بارش کا اب کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا مغربی سسٹم شہر سے نکل گیا، کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 13، گوپس منفی 8، کوئٹہ منفی 6، استور اور مالم جبہ منفی 5، گلگت منفی 4، ہنزہ منفی 3، مری منفی 2، چترال میں منفی 1 اور لیہہ میں منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین