• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں غیر معیاری اور جعلی ادویات فروخت ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(آئی این پی )ملک میں غیر معیاری اور جعلی ادویات فروخت ہونے کا انکشاف ہواہے،پاکستان میں 2012میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی(ڈریپ)کے قیام کے باوجود ملک میں ادویات کے معیار اور ان کی پیداوار میں خاطر خواہ بہتری نہیں آسکی اور گذشتہ چند برسوں میں ہزاروں کی تعداد میں جعلی ادویات مارکیٹ میں پائی گئی ہیں جن کی وجہ سے اب تک قیمتی جانیں ضائع ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ میڈیا کے مطابق دستیاب ایک سرکاری تھنک ٹینک کی نئی تحقیقاتی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہواہے کہ سال 2015 سے اب تک پاکستانی مارکیٹ میں 4 ہزار 800 سے زائد قسم کی ادویات غیر معیاری پائی گئی ہیں، جبکہ 454 ادویات جعلی نکلی ہیں۔

تازہ ترین