• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار وجے کی سیاسی ریلی نے مداح کی جان لے لی

معروف بھارتی اداکار و سیاستداں جوزف وجے۔فوٹو: فائل
معروف بھارتی اداکار و سیاستداں جوزف وجے۔فوٹو: فائل

جنوبی بھارت کے تامل فلموں کے معروف اداکار و سیاستداں جوزف وجے چندرا شیکھر المعروف وجے کی سیاسی ریلی میں ان کا ایک مداح ہلاک ہوگیا۔ 

یاد رہے کہ یہ دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل گزشتہ برس ستمبر میں تامل ناڈو کے ضلع کارور میں وجے کی سیاسی جماعت تاملاگا ویتری کازاگم کی ریلی میں بھگڈر مچنے سے 40 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ جمعہ کو تامل ناڈو کے شہر سالیم میں وجے کی سیاسی ریلی کے دوران یہ واقعہ پیش آیا جس میں ایک  37 سالہ شخص ہلاک ہوا جس کی شناخت سورج کے نام سے ہوئی جو ریلی کے دوران گرگیا تھا۔ 

اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا، مرنے والا شخص وجے کا بہت بڑا مداح اور اس کا تعلق مہاراشٹر سے تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید