• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی بجٹ پاس ہوا تو 2022 مہنگائی کا بدترین سال ہوگا، شہباز شریف

لاہور( جنگ نیوز، خبرایجنسی)مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یہ منی بجٹ ’ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے‘ کی عملی تفسیر ہے،منی بجٹ پاس ہوا تو 2022مہنگائی کا بدترین سال ہوگا، حکومت خود تو عوامی نفرت کے سیلاب میں ڈوب چکی ہے، ملک کو آئی ایم ایف کے پنجرے میں قید نہ کرے،ادھر مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ نواز ابھی آئے نہیں حکومت لڑکھڑاگئی ،قائد کا نام عمران کیلئے خوف کی علامت بن چکا۔ایک بیان میں ن لیگ کےصدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا کہ منی بجٹ سے ملکی حالات بہتر ہونے کے بجائے مزید بدترین ہوجائیں گے، منی بجٹ منظور ہوا تو نیا سال قوم کیلئے مہنگائی کا بدترین سال بن جائے گا، حکومت آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے پارلیمنٹ کو ربر اسٹیمپ بنانا چاہتی ہے، منی بجٹ دراصل پارلیمنٹ کی خودمختاری پر بھی حملہ ہے، پارلیمنٹ عوام کے مفادات کیلئے کھڑی نہ ہوئی تو اسے عوامی نمائندہ ادارہ نہیں سمجھا جائے گا، منی بجٹ مسلط کرنے سے بہتر ہوگا حکومت ناکامی کا اعتراف کرکے قوم کی جان چھوڑ دے۔ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نےکہاکہ پرچی ترجمان صاحب نوازشریف ابھی پاکستان آئے نہیں حکومت پہلے ہی لڑکھڑاگئی ہے ۔

تازہ ترین