• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے ایٹمی معاہدے کی از خود مخالفت نہیں کریں گے، اسرائیل

مقبوضہ بیت المقدس (جنگ نیوز) اسرائیل کے وزیراعظم نفتالی بینٹ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران سے ایٹمی معاہدے کی ازخود مخالفت نہیں کرے گا لیکن بین الاقوامی طاقتوں کو اس معاملے میں ٹھوس موقف اختیار کرنا ہو گا۔ اسرائیلی آرمی ریڈیو کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نےکہا کہ اسرائیل انکار برداشت نہیں کر سکتا البتہ بات چیت کا عمل نتیجہ خیز ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایک اچھا سمجھوتا ہو سکتا ہےتاہم آیا یہ موجودہ محرکات میں ہو سکتا ہے؟ ایسا اسی وقت ممکن ہے جب ٹھوس موقف اختیار کیا جائے۔

تازہ ترین