• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور: یونیورسٹی طالبہ کے مبینہ اغوا کی کوشش ، ملزم گرفتار

خیرپور میں شاہ عبد الطیف یونیورسٹی کی بس سے طالبہ کے مبینہ اغوا کی کوشش کے الزام میں مرکزی ملزم صفدر وسان کو سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم کو ریمانڈ کے لیے آج سول کورٹ رانی پور میں پیش کیا جائے گا۔

شاہ عبد الطیف یونیورسٹی کی متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں ملزم صفدر وسان سمیت 16 افراد کے خلاف مقدمہ درج ہے، صفدر وسان کے خلاف رانی پور تھانے میں بس میں لڑائی اورتشدد کے دو مقدمات درج ہیں ایک مقدمہ متاثرہ لڑکی اور دوسرا مقدمہ یونیورسٹی طالبعلم کی مدعیت میں درج ہے۔

متاثرہ لڑکی کے والد چند روز قبل ملزم صفدر وسان کو معاف کرچکے ہیں، ملزم صفدر وسان کے والد نے متاثرہ لڑکی کے گھر پہنچ کر معافی مانگی تھی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ملزم نے یونیورسٹی طالبہ کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش کی تھی ، اس موقع پر بس میں موجود دیگر طلبا نے مزاحمت کرکے اغوا کی کوشش کو ناکام بنایا تھا۔

تازہ ترین