• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں برس مشہور شخصیات کی سب سے زیادہ لائیک کی جانے والی انسٹا پوسٹس

’صارفین اپنے پسندیدہ ستاروں کی پوسٹس کو لائیک کرتے ہیں‘
’صارفین اپنے پسندیدہ ستاروں کی پوسٹس کو لائیک کرتے ہیں‘

دنیا بھر کی معروف شخصیات اپنے مداحوں سے رابطے میں رہنے اور اُن سے بات چیت کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کرتی ہیں۔

صارفین اپنے پسندیدہ ستاروں کی پوسٹس کو لائیک کرتےہیں اور ان پر بےشمار تبصرے بھی کرتے ہیں۔

یہاں رواں برس معروف شخصیات کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی انسٹاگرام پوسٹس کے حوالے سے بتایا جارہا ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو:

28 اکتوبر 2021 کو اپنے ہاں جڑواں بچوں کی آمد کے حوالے سے اسٹار فٹبالر کی پوسٹ کو سب سے زیادہ لائیکس ملے۔

دنیا بھر میں موجود ان کے چاہنے والوں نے اس پوسٹ پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

آریانا گرانڈے:

امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے کو اپنی شادی کی پوسٹ پر 26 اعشاریہ 6  ملین لائیکس ملے۔


کائلی جینر:

مئی میں، کائلی جینر اور بوائے فرینڈ ٹریوس سکاٹ نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اعلان کیا کہ ان کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع ہے۔

جوڑے کی اس پوسٹ کو 24.6 ملین لائکس ملے ہیں۔

بلی آئلش :

گلوکارہ کی اپنی شخصیت میں تبدیلی کو اُن کے چاہنے والوں کی طرف سے زبردست پزیرائی ملی۔


ان کی  17 مارچ کو کی گئی پوسٹ کو  23 ملین سے زیادہ لائکس ملے۔

لیونل میسی:

جب میسی نے تصدیق کی کہ وہ لیگو 1 کلب پیرس سینٹ جرمین میں شامل ہو رہے ہیں تو ان کی 11 اگست کی پوسٹ کو 22.1 ملین لائکس ملے۔



تازہ ترین