• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ کتنا اچھا ہوگا جب ہم بھارت کو اس کے ہوم گراؤنڈ میں شکست دیں گے۔

جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ وارنر نے یہ بھی کہا کہ بھارت کو بھارت میں شکست دینے کا خاص کارنامہ اب تک حاصل نہیں کر پائے ہیں۔

ڈیوڈ وارنر نے مزید کہا کہ انگلینڈ کو بھی اس کے ہوم گراؤنڈ میں شکست دینا چاہتے ہیں، 2019ء میں انگلینڈ میں ہونے والی سیریز ہم نے ڈرا کی تھی۔

آسٹریلوی کھلاڑی نے کہا کہ عمر کرکٹ میں رکاوٹ کا باعث نہیں بنتی، انہوں نے اس حوالے سے 39 سالہ انگلش فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن کی مثال بھی دی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب تک میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتا رہوں گا تب تک کھیلتا رہوں گا، ایشیز سیریز کے ابتدائی دونوں میچز میں خود کو حقیقی بیٹر محسوس کیا۔

خیال رہے کہ میلبرن گراؤنڈ میں کھیلے گئے ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو اننگز اور 14 رنز سے شکست دی تھی، پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے مہمان ٹیم 9 وکٹوں  ہرایا تھا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 275 رنز سے جیتا تھا۔

جس کے بعد میزبان ٹیم کو 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-3 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی ہے۔

تازہ ترین