• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسرے ٹیسٹ میں فتح، آسٹریلیا کو 3 صفر کی برتری حاصل


ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو اننگز اور  14 رنز سے شکست دے دی۔

میزبان ٹیم آسٹریلیا تیسرا ٹیسٹ جیتنے کے بعد 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-3 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر چکی ہے۔

انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 185 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں آسٹریلیا نے 267 رنز بنائے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 68 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور یوں پہلی اننگز کے 82 رنز کا خسارہ بھی مکمل نہیں کر سکی۔

دوسری اننگز میں انگلش ٹیم کے کپتان جو روٹ 28 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ان کے 4 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر اسکاٹ بولینڈ نے 4 اوورز میں 7 رنز دے کر 6 وکٹیں لیں جبکہ میچل اسٹارک نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 اسکاٹ بولینڈ کو میچ میں مجموعی طور پر 8 وکٹ لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے مہمان ٹیم انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی تھی جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 275 رنز سے جیتا تھا۔

تازہ ترین