• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دین خود قاضی اور جلاد بننے کا حق نہیں دیتا، طاہراشرفی

وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی طاہراشرفی کا کہنا ہے کہ دین خود قاضی اور جلاد بننے کا حق نہیں دیتا،آج کردار سازی پر شدت اور غصہ غالب ہے،سیالکوٹ واقعے میں سری لنکن شہری کو قتل کیا گیا،اس نے مار کھاتے ہوئے کہا تھا کلمہ پڑھتا ہوں۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نمائندہ خصوصی طاہراشرفی نے کہا کہ جن لوگوں نے سری لنکن شہری کو قتل کیا ان میں سے بہت سوں کو کلمہ نہیں آتا،پاکستان جتنا مسلمانوں کا ہے اتنا ہی غیرمسلموں کا ہے، اسلام میں ڈنڈے کے زور پر نماز پڑھانے سے منع کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے فیصلہ کن ووٹ اقلیتوں کے تھے، آج بھارت میں اقلیتوں کو ذبح کیا جا رہا ہے، بھارت میں مساجد و چرچ جلائے جا رہے ہیں، سب چپ ہیں، پاکستان اور سعودی عرب ہی تباہ ہونے سے رہ گئے ہیں۔

طاہر اشرفی نے کہاکہ کبھی کوئی مولوی بھوک سے نہیں مرا، سب ہڑتال کرتے ہیں مولوی نہیں کرتا،ماضی میں دینی جماعتوں نے نوازشریف سے اتحاد کیا،ہماری جماعت نے تحریک انصاف سے الحاق کیا۔

نمائندہ خصوصی نے کہاکہ توہین رسالت اور توہین دین کا تیز ٹرائل چاہتے ہیں۔

تازہ ترین