سیالکوٹ میں 13 سال کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کی گئی اور اسے قتل کردیا گیا، لڑکی کو اسکے پڑوسی نے قتل کیا۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ کم سن لڑکی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا ہے۔
آر پی او گوجرانوالہ کے مطابق 10 روز قبل لاپتا ہونے والی 13 سال کی لڑکی کی لاش گزشتہ روز کھیتوں سے ملی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ لڑکی سودا لینے گئی تھی اس کے بعد گھر واپس نہیں آئی تھی، اس کے لاپتا ہونے کا مقدمہ درج تھا۔