• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ این ای ڈی: 22 پروفیسرز، 27 ایسوسی ایٹس کیلئے سفارشات کی منظوری

جامعہ این ای ڈی کے 199ویں سنڈیکیٹ اجلاس میں سلیکشن بورڈ کے ذریعے 22 پروفیسرز اور 27 ایسوسی ایٹس کے لیے سفارشات کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ این ای ڈی کے تحت سنڈیکیٹ اجلاس کا انعقاد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کی صدارت میں ہوا، جس میں گزشتہ اجلاس کی سفارشات کی منظوری سمیت تعلیمی اور انتظامی اُمور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس سنڈیکیٹ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر شیراز صدیقی کو شعبہ ٹیکسٹائل انجینئرنگ، ڈاکٹر سعود ہاشمی کو پولیمر اینڈ پیٹروکیمیکل انجینئرنگ جبکہ ڈاکٹر فیاض کو شعبہ میٹریل کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔

ڈپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی اور ٹائم پے اسکیل کے سفارش کردہ 8 ملازمین کی توثیق بھی کی گئی۔

سلیکشن بورڈ کے ذریعے 22 پروفیسرز جن میں 2 خواتین شامل ہیں جبکہ 27 ایسوسی ایٹس کے لیے سفارشات کی منظوری دی گئی۔

کیمیکل انجینئرنگ کے ڈاکٹر سعود ہاشمی، انوائرمنٹ انجینئرنگ کے ڈاکٹر عاطف مصطفیٰ، مٹیریل اینڈ مٹیلرجی کے ڈاکٹر علی داد چانڈیو، ڈاکٹر فیاض حسین، ڈاکٹر شاہد حسین، ڈاکٹر محمد سہیل، میکینکل انجینئرنگ کے ڈاکٹر شکیب، ڈاکٹر معاذ اختر، ٹیکسٹائل انجینئرنگ کے ڈاکٹر شیراز صدیقی، ڈاکٹر بلال زاہد کی تقرری کی گئی۔

ڈاکٹر داؤد حسین، شعبہ ٹیلی کام کے ڈاکٹر عمران اسلم، شعبہ الیکٹریکل کے ڈاکٹر غوث بخش ناریجو، شعبہ سول انجینئرنگ سے ڈاکٹر تہمینہ ایوب،  ڈاکٹر صداقت اللّٰہ خان،  شعبہ ہیومینٹیز سے ڈاکٹر عبدالحئی مدنی، ڈاکٹر فاروق حسن، شعبہ کمپیوٹر سسٹم اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے ڈاکٹر محمد مبشر خان، ڈاکٹر نجید احمد خان، ڈاکٹر شہنیلا زرداری، ڈاکٹر ذوالفقار علی میمن، ڈاکٹر شارق محمود کی بحیثیت پروفیسرز نقرری کی گئی۔

جامعہ ترجمان کے مطابق ایم ایس فزکس میں دو پروگرامز آپٹکس اور میڈیکل فزکس کی منظوری کے ساتھ جامعہ این ای ڈی کے اس صد سالہ آخری سنڈیکیٹ میں 100 پروگرام بھی مکمل ہوئے۔

اس اجلاس میں حکومت کی جاری کردہ تعطیلات کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل، سیکریٹری سنڈیکیٹ / رجسٹرار سید غضنفر حسین نقوی سمیت 25 اراکین نے شرکت کی۔

تازہ ترین