• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن ایٹمی اثاثوں کے حوالے سے اپنے ذہن سے وسوسہ نکال دیں، شاہ محمود قریشی


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ایٹمی اثاثوں کے حوالے سے  اپنے ذہن سے وسوسہ نکال دے، اس وقت پاکستان مالی مشکلات سے دو چار ہے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران شاہ محمود قریشی  نے کہا کہ پاکستان کی مالی مشکلات کے پیچھے کون سے عوامل ہیں، ان عوامل کو دیکھنے اور سنجیدہ بات کرنے کی ضرورت ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کی معاشی خود مختاری کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔

قومی اسمبلی میں  وزیر خارجہ شاہ محمود کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کی، تاہم  گنتی کرنے پر کورم پورا نکلا۔

قومی خبریں سے مزید