• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکی کوشل فلم 83 کیلئے آڈیشن دینے کے بعد پیچھے کیوں ہٹے؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کترینہ کیف کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے وکی کوشل کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ انہیں فلم 83 کے لیے کردار کی پیشکش کی گئی تھی جسے انہوں نے مسترد کردیا تھا۔ 

واضح رہے کہ وکی کوشل نے بڑے پردے پر کم عرصے میں اپنی متاثر کن پرفارمنس دکھائی ہے۔ وہ مسان، سنجو، راضی اور سردار ادھم جیسی فلموں میں کام کرچکے ہیں۔ 

تاہم ان کے بارے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انہوں نے کبیر خان کی فلم 83 میں اہم کردار لینے سے انکار کردیا تھا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی کوشل سے مہندر امرناتھ کا کردار نبھانے کے لیے رابطہ کیا گیا تھا۔ 

بتایا جارہا ہے کہ اس کے لیے وکی کوشل نے آڈیشن بھی دے دیا تھا اور ہدایتکار کبیر خان وکی کوشل کو رنویر سنگھ کے ساتھ دیکھنے کے خواہشمند بھی تھے۔ 

اس حوالے سے بتایا گیا کہ وکی کوشل کی فلم راضی کی ریلیز سے قبل آڈیشن ہوا تھا اور فلم کے ریلیز ہونے اور ہِٹ ہونے کے بعد انہوں نے 83 سے نکلنے کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ وہ ہِٹ فلم کے بعد کسی فلم میں دوسرے نمبر کا مرکزی کردار نہیں نبھاسکتے تھے۔ 

واضح رہے کہ فلم 83 کی کہانی بھارتی کرکٹ ٹیم کی 1983 کرکٹ ورلڈکپ سے متعلق ہے اور اس فلم کا مرکزی کردار بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کپل دیو کا تھا جو رنویر سنگھ نے نبھایا۔

وکی کے پیچھے ہٹنے کے بعد فلم میں مہندر امرناتھ کا کردار ثاقب سلیم کو دیا گیا اور وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان بنے۔  

تازہ ترین