• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس سپریم کورٹ کے دورہ تھرپارکر کا سنکر صحت حکام میں افراتفری

عمرکوٹ ( نا مہ نگار ) تھر پارکر ضلعے کے سرکاری اسپتالوں میں مسلسل ڈاکٹروں کی غیر حاضری کی شکایات پر سندھ ھائی کورٹ کے نوٹس لینے کے بعد صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو صوبائی سیکریٹری صحت ڈاکٹر ذوالفقار علی شاہ نے تھر پارکر کے سرکاری اسپتالوں کا دورا کیا تھا اور ڈاکٹرز کو اسپتالوں میں حاضری کا پابند ہونے کی ہدایت کی تھی اس کی میڈیا رپورٹ کے بعد چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے تھر پارکر کے اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی مسلسل غیر حاضری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے 8جنوری کو تھر پارکر کا دورہ کرنے کے اعلان کے بعد تھر پارکر کے صحت ڈپارٹمنٹ میں افرا تفری پھیل گئی افرا تفری کے عالم میں اپنی ملازمت بچانے کے لئے غیر حاضر ملازمین اورنیچے والے پیرامیڈیکل اسٹاف کی فہرستیں تیار کرکے بھیجی تھیں ۔ان میں دو سال قبل انتقال کرنے والے ڈاکٹر طاہر کو غیر حاضری کی فہرست میں شامل کر دیا تھا ۔

تازہ ترین