کوئٹہ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ نے بیان میں کہا ہے کہ ماضی میں نے نامعلوم وجوہات کی بناء پرشہر میں تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کو روک دیا گیا جس کا آج تک وجہ معلوم نہ ہوسکی کہ وہ کیوں روکے گئے ۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر کھنڈر کی شکل پیش کررہا ہیہر طرف گندگی، نالیاں بند اور تمام روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیںلہذا ضروری ہے کہ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن شہر کے جملہ مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے روکے گئے تمام ترقیاتی کاموں کوشروع کرائیں اور شہر میں صفائی کی صورتحال کی بہتری کیلئے اقدامات کریں۔