• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کی عمارت عدالتی ریکارڈ رکھنے کیلئے کم پڑگئی

ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کی عمارت عدالتی ریکارڈ کے لیے کم پڑ گئی۔ 2021ء کے دوران ہونے والے 20 ہزار کے لگ بھگ مقدمات کی فائلوں کو محفوظ کرنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ،متعلقہ عملے نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو اس بارے آگاہ کردیا ۔ گزشتہ بارشوں کے موسم میں نکاسی آب کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے پانی ریکارڈ روم میں داخل ہوگیا تھا جس کی وجہ سے سینکڑوں مقدمات کی فائلیں خراب ہوگئی تھیں۔ تاہم اب جگہ کی کمی کے باعث ریکارڈ کو محفوظ کرنا مشکل نظر آرہا ہے۔ دوسری جانب ہائیکورٹ ملتان بنچ کی عمارت میں توسیع کے لیے جو انتظامات کیے گئے ہیں اس میں ریکارڈ روم کے لیے جگہ مخصوص نہیں کی گئی۔
تازہ ترین