• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیزے شاہ کی سگریٹ پیتے ویڈیو وائرل

فوٹوز، انسٹاگرام فین پیجز
فوٹوز، انسٹاگرام فین پیجز 

پاکستان کی معروف اداکارہ، ماڈل و گلوکارہ علیزے شاہ کی سگریٹ پیتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

علیزے شاہ کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس وقت ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ گاڑی میں بیٹھے سگریٹ پیتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔

علیزے شاہ کی اس وائرل ویڈیو سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے ساتھ بیٹھے لوگوں کے ساتھ باتوں میں مصروف کہیں جا رہی ہیں اور اس ویڈیو کے بننے سے بالکل لا علم ہیں۔

علیزے شاہ کی اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر منفی اور مثبت دونوں طرح کے تبصروں کی بارش کر دی گئی ہے۔

چند انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ سگریٹ پینا علیزے شاہ کا ذاتی فعل ہے، کسی کو اُن پر انگلی اٹھانے کا حق نہیں ہے۔

علیزے شاہ کے چاہنے والوں کی جانب سے اس پوسٹ پر کیے گئے کمنٹس کے مطابق علیزے شاہ کے سگریٹ پینے سے اُن کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

تازہ ترین