• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیزے شاہ سوشل میڈیا سے خفا کیوں؟

مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’عہدِ وفا‘ سے شہرت پانے والی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا نے دوسروں پر تنقید کرنے والے لوگوں کی زندگیاں آسان کردی ہیں۔

سوشل میڈیا پر نت نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر اور ٹک ٹاک ویڈیوز شیئر کر کے مداحوں کے دل جیتنے والی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔


مذکورہ تصویروں میں علیزے شاہ نے مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ وہ اپنے کمرے میں موجود ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پہلی تصویر دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ علیزے شاہ کو کسی کا خوف ہے۔

علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر اپنی یہ تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا سے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی کیپشن لکھا۔

اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ’سوشل میڈیا نے بہت سارے لوگوں کو دوسروں کی بے عزتی کرنے اور اُن پر تنقید کرنے میں بہت آسانی پیدا کردی ہیں۔‘

علیزے شاہ کا یہ کیپشن پڑھنے کے بعد اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ تنقید کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین سے بہت خفا ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ مبینہ طور پر علیزے شاہ اور اداکار نعمان سمیع نے راہیں جدا کر لی ہیں کیونکہ دونوں نے ہی انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کرنا ترک کر دیا تھا۔

نعمان سمیع اور علیزے شاہ حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامے ’میرا دل میرا دشمن‘ میں اکھٹے کام کرتے دکھائی دیے تھے۔

علیزے شاہ ناصرف اداکاری بلکہ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں، ڈرامہ سیریل ’ عشق تماشا‘ میں بہترین اداکاری کرنے پر انہیں ایوارڈ بھی دیا گیا تھا، ’عہد وفا‘ میں بھی علیزے کی اداکاری کو خوب پذیرائی ملی۔

تازہ ترین