• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیزے شاہ کی نظر میں سب سے بُرا کام کیا ہے؟

گزشتہ کچھ دنوں سے خبروں کی زینت بنے رہنے والی ڈرامہ انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک اہم پیغام جاری کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر نت نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر اور ٹک ٹاک ویڈیوز شیئر کر کے مداحوں کے دل جیتنے والی اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام کی اسٹوری میں ایک معنی خیز پیغام جاری کیا ہے۔

علیزے شاہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’سب سے بُرا کام جو آپ کسی کے ساتھ کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ اُس شخص کو اُس کی اپنی ہی نظروں میں ایک شکی انسان بنا دینا یعنی وہ خود ہی اپنی ذات پر شک کرنے لگے۔‘

اس سے قبل علیزے شاہ کی نئی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ایک بھارتی فلم کے ڈائیلاگ پر اداکاری کرتی نظر آرہی تھیں۔

ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں علیزے شاہ ایک ایسا کردار نبھا رہی تھیں جو ’قوتِ گویائی‘ سے محروم تھا جبکہ دوسری ٹک ٹاک ویڈیو اُنہوں نے اپنی پالتو بلّی کے ساتھ بنائی تھی۔


واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ مبینہ طور پر علیزے شاہ اور اداکار نعمان سمیع نے راہیں جدا کر لی ہیں کیونکہ دونوں نے ہی انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کرنا ترک کر دیا تھا۔

تازہ ترین