• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی معروف اداکارہ و گلوکارہ علیزے شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُن میں گلوکاری کاشوق اُن کے بھائی کے سبب پیدا ہوا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری میں چھوٹی سی عمر ہی میں بڑے بڑے پراجیکٹ میں اپنی جاندار اداکاری کے بلبوتے پر نام بنانے والی 20 سالہ علیزے شاہ کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا گیا جس میں اُنہوں نے خود سے متعلق دلچسپ باتیں بتائیں اور ساتھ میں کچھ انکشافات بھی کیے ہیں۔

علیزے شاہ کی متعدد مختصر ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ انسٹاگرام پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔


انٹرویو کے دوران علیزے شاہ کا بتانا ہے کہ ’اُنہیں گلوکاری کا شوق اپنے بھائی کو دیکھ کر ہوا، اُن کے بھائی جب ہیڈ فون لگا کر اُونچی آواز میں گانے سنتے تھے تو ساتھ میں وہ بھی گانا گایا کرتی تھیں، ایسے ہی اُن کا شوق بڑھتا گیا اور اُنہوں نے گلوکاری میں قسمت آزمانے کا سوچا۔‘

علیزے شاہ کا کہنا تھا کہ ’اُن کا بھائی بہت شرمیلا ہے اس لیے وہ کبھی گلوکاری میں نہیں آئےگا، اُن کے بھائی کو شوبز میں آنے کا شوق بھی نہیں ہے۔‘


وائرل ہوتی ایک اور ویڈیو میں علیزے شاہ کا اپنی خوبصورتی سے متعلق کہنا ہے کہ ’پہلے وہ اپنی جِلد پر بہت تجربات کیا کرتی تھیں اسی لیے اُن کے چہرے پر ایکنی بھی ہو گئی تھی، مگر اب وہ کچھ نہیں کرتیں اور اسی لیے اُن کی جِلد صاف ہو گئی ہے، بس وہ میک اپ اتارنے کے لیے کلنیزنگ ضرور کرتی ہیں اور بہت زیادہ پانی پیتی ہیں۔‘


تازہ ترین