• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


وزیر اعظم عمران خان منی بجٹ پر اتحادیوں کو منانے کے لیے متحرک ہوگئے، اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی قائدین کا اجلاس آج طلب کرلیا۔

وزیر خزانہ شوکت ترین اجلاس کو فنانس بل پر بریفنگ دیں گے، اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان، ق لیگ، جی ڈی اے اور بی اے پی کے پارلیمانی لیڈرز کو شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی پارلیمانی قائدین سے ملاقات کابینہ کے خصوصی اجلاس سے پہلے ہوگی۔

خیال رہے کہ وفاقی کابینہ منی بجٹ کی منظوری دے گی، جس کے بعد یہ بل براہ راست قومی اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جیو نیوز کے پروگرام ’ آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ ‘میں بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ منی بجٹ پر نہ اتحادیوں کو اعتراضات ہیں اور نہ ہی حکومتی ارکان کو۔

تازہ ترین