• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اریبہ حبیب کی رسمِ حنا کی تصویریں اور ویڈیوز

فوٹو، انسٹا گرام
فوٹو، انسٹا گرام 

پاکستانی اداکارہ اریبہ حبیب کی شادی کا آغاز ہو گیا ہے، اریبہ حبیب کی رسمِ حنا سے خوبصورت تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اریبہ حبیب کی بھی پیا گھر سدھارنے کی باری آ گئی ہے، وہ بھی عنقریب شادی کا لڈو کھانے والی ہیں۔

سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹا گرام پر اریبہ حبیب کی مہندی کی متعدد تصویریں اور ویڈیوز وائرل ہیں جس میں اُنہیں سرسوں کے رنگ کا لباس ، پھولوں کا زیور پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل تصویروں میں اریبہ حبیب اپنی مہندی کی رسم خود بھی انجوائے کررہی ہیں اور مہمانوں کو چائے پیش کرتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

اریبہ حبیب اپنی ساتھی اداکاراؤں اور سہیلیوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں ڈانس بھی کر رہی ہیں ، اُن کی مہندی پر اداکارہ ثنا ء فخر ، ژالے سر حدی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔

تازہ ترین