• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین میں 78 فیصد سے زائد بالغ آبادی کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ یہ بات یورپین کمیشن کی جانب سے بتائی گئی۔

کمیشن کے مطابق 'سیف ویکسین فار آل' پروگرام کے تحت یورپین یونین کے تمام ممبر ممالک میں ایک سال کے عرصے کے دوران 78 فیصد سے زائد بالغ آبادی کو ویکسین لگادی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 18.4فیصد نے تو ویکسین کی تیسری خوراک بھی لگوالی ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر اندرولا کامینارا نے مطلع کیا ہے کہ یورپی یونین نے 46 ارب یورو کے خرچ کے ساتھ دنیا بھر میں 350 ملین خوراکیں عطیہ کی ہیں اور وہ ویکسین کی فراہمی میں دنیا کا سب سے بڑا ڈونر ہے۔

انہوں نے مزید آگاہ کیا کہ آئندہ سال کے نصف تک مزید 700 ملین ویکسین کی خوراکیں فراہم کی جائیں گی۔

تازہ ترین