کراچی(ٹی وی رپورٹ)قومی اسمبلی کے اجلاس سے غیر حاضری پر وزیر مملکت فرخ حبیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ فنانس بل میں ترامیم کے موقع پر شہباز اور بلاول لاپتا رہے ۔ آج بھی اپوزیشن کا رویہ غیر جمہوری تھا۔ اپوزیشن ارکان دلیل سے بات کی بجائے طوفان بدتمیزی برپا کرتے رہے ، قانون سازی روکنے کے دعوے دار رفو چکر ہوگئے۔