کراچی (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہےکہ بچوں کے دودھ، خشک دودھ، مرغی، دہی، لال مرچ، گھی، ڈبل روٹی اور شیر مال پر 17 فیصد ٹیکس لگانا ظلم اور سفاکی کی انتہا ہے ۔منی بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ حکومت کا منی بجٹ نہ لانےکا جھوٹ پوری قوم نے دیکھ لیا، ٹیکسوں سے بھرا منی بجٹ قوم کےکپڑے اتار دےگا، دودھ، گھی، ڈبل روٹی اورشیر مال پر17فیصد ٹیکس لگانا ظلم کی انتہا ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ اور پرسنل کمپیوٹر پر ٹیکس لگا کر طلبہ سےزیادتی کی گئی، ادویہ سازی میں استعمال ہونے والی اشیاء پر ٹیکس لگانے سے علاج اورادویات مزید مہنگی ہوں گی، مشینری پر 17 فیصد ٹیکس سےصنعت کا پہیہ جام ہوجائےگا۔