کراچی (اسد ابن حسن) آئل ریفائنریز کی بندش کے باعث طیاروں کو درکار جیٹ فیول کی سپلائی میں شدید قلت کا سامنا ہے۔
پی ایس او نے 15 دن تک درکار مقدار میں اے ون نامی فیول سپلائی سے معذوری کا اظہار کیا ہے۔
لاہور ایئر پورٹ پر پی ایس او ایوی ایشن حکام نے منیجر ایئر پورٹ سروسز کے نام ای میل جاری کی ہے۔
ای میل میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ سروسز پرووائیڈرز غیرملکی طیاروں کو زیادہ سے زیادہ جیٹ فیول ساتھ لانے کے بارے میں آگاہ کر دیں۔
ای میل میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی طیاروں کو صرف لازمی صورت میں فیول سپلائی کیا جائے گا۔
ای میل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صورتِ حال نارمل ہونے پر حسبِ سابق جیٹ فیول سپلائی بحال کر دی جائے گی۔