کوئٹہ(آئی این پی ) ڈی آئی جی کوئٹہ نے کہا ہے کہ لڑکیوں سے متعلق نازیبا ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں۔ ڈی آئی جی کوئٹہ فدا حسن کے مطابق لڑکیوں کے نازیبا ویڈیو اسکینڈل کی تمام تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں، ویڈیو اسکینڈل میں ملوث تیسرا ملزم تاحال فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں اور بہت جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔