تہران (اے ایف پی) ایران نے جوہری مذاکرات جاری رکھتے ہوئے خلا میں راکٹ بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایران نے نئے اسپیس لانچ کا اعلان کردیا۔ تہران نے اپنا پہلا فوجی سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ اپریل 2020 میں مدار میں بھیجا تھا جس پر واشنگٹن کی جانب سے شدید مذمت کی گئی تھی۔ مغربی حکومتوں کو اس بات پر تشویش ہے کہ سیٹلائٹ لانچنگ سسٹم میں ایسی ٹیکنالوجیز شامل ہیں جو بیلسٹک میزائلوں میں استعمال ہونے والی جوہری وار ہیڈ فراہم کرنے کے قابل ہیں۔