• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی ایل، گجرات لائنز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو شکست دیدی

کانپور(جنگ نیوز) آئی پی ایل میں جمعرات کو ہونے والے میچ میں گجرات لائنز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ کولکتہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 124 رنز بنائے۔روبن اتھاپا 25 اور یوسف پٹھان 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔ گجرات کے وین اسمتھ نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں گجرات نے ہدف 13.3 اوورز میں پورا کرلیا۔سریش رائنا 53 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ قبل ازیں کوہلی اور کرس گیل کنگز الیون پنجاب پر برس پڑے، ان کے لاٹھی چارج نے رائل چیلنجرز بنگلور کوڈک ورتھ لوئس پر 82 رنز سے فتح دلادی۔ کوہلی نے 113 اور گیل نے 73 رنز بنائے، 212 رنز کے تعاقب میں پنجاب کی ٹیم 14 اوورزمیں 9 وکٹ پر 120 رنزبنا سکی۔ پوائنٹس ٹیبل پر سن رائزرز حیدرآباد 12 میچز کھیل کر 8 کامیابیوں کے بعد 16 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔ گجرات لائنز بھی 16 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، بنگلور 14 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ کولکتہ چوتھے، ممبئی پانچویں، دہلی چھٹے اور پونے ساتویں نمبر پر ہے۔
تازہ ترین