• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں کورونا سے مزید 203 افراد ہلاک، ایک لاکھ 98 ہزار سے زابد متاثر


برطانیہ میں آج کورونا سے مزید 203 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ عالمی وبا سے مزید ایک لاکھ 89 ہزار 846 افراد متاثر ہوئے۔ 

میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسپتالوں میں داخل کورونا مریضوں کی تعداد 12 ہزار 395 ہوگئی ہے۔  

کورونا کے باعث روزانہ 2 ہزار افراد اسپتالوں میں داخل ہورہے ہیں۔

دوسری جانب فلپائن میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ رپورٹ ہونے پر پابندیوں میں سختی کا اعلان کیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق فلپائن میں 3 سے 15 جنوری تک کورونا پابندیوں میں سختی کی جائے گی۔

منیلا سے فلپائن کے صدارتی ترجمان کے مطابق آنے والے دنوں میں کورونا کے فعال کیسز میں اضافہ متوقع ہے۔

تازہ ترین