• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کالعدم TTP کے 2 مبینہ ارکان گرفتار، بم برآمد

—جنگ فوٹو
—جنگ فوٹو

کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مبینہ طور پر منسلک 2 ملزمان کو ملیر کی شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، جن کے قبضے سے دستی بم اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔

پولیس کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان افغانستان سے عسکری تربیت یافتہ ہیں اور کراچی میں کسی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کے لیے اکٹھے ہوئے تھے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم رضا اللّٰہ عرف ناصر نے 2011ء میں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان میں شمولیت اختیار کی۔

دوسرے گرفتار ملزم حبیب نور عرف شیر حبیب نے 2008ء میں کالعدم ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیار کی اور امیر کے کہنے پر مختلف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا۔

گرفتار ملزمان افغانستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت دیگر تخریب کار واقعات میں ملوث رہے ہیں۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دستی بم، پاسپورٹ، غیر قانونی اسلحہ اور دیگر دستاویزات برآمد کی ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔

پولیس گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور ٹھکانوں کے متعلق معلومات حاصل کر رہی ہے، مزید گرفتاریاں اور برآمدگی متوقع ہے۔

قومی خبریں سے مزید