• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹی پی سجناں گروپ کے 2 دہشت گرد گرفتار، دستی بم برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسٹیل ٹاؤن پولیس نے تحریک طالبان پاکستان سجناں گروپ کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے،پولیس کے مطابق دونوں ملزمان سیف اللہ عرف محسن عرف صدام حسین اور حضرت بلال عرف بلال نے 2013 میں ٹی ٹی پی سجناں گروپ میں شمولیت اختیار کی اور افغانستان سے تربیت یافتہ ہیں،پولیس نے دہشت گردوں کے قبضے سے شارٹ مشین گن، دستی بم اور دیگر سامان تحویل میں لے لیا،پولیس کے مطابق ملزمان نے کراچی کے علاقے منگھوپیر سے ٹی ٹی پی کے نام پر بھتہ لیکر سجناں گروپ کے کمانڈر فخرالدین عرف ملنگ کے حوالے کرنے کا انکشاف کیا ہے، نبی بخش پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے کپڑے کا ٹرک لوٹنے والےحاضر سروس اور سابقہ پولیس اہلکار وں کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کانسٹیبل تنویر اینٹی وائلنٹ کرائم سیل میں تعینات ہے جبکہ ملزم امتیاز سابق پولیس اہلکار ہے،ملزمان کو پولیس ہیڈ کواٹر گارڈن سے گرفتار کیا گیا۔

تازہ ترین